پانچ سو اور ایک ہزار کے بڑے نوٹ بند ہونے کا اثر ریلوے اسٹیشنوں کے ٹکٹ کاؤنٹر پر بھی نظر آ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کئی ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں
لوگوں کو سفر نہیں كرنا، لیکن وہ محض اپنے نوٹوں کو کھپانے کے مقصد
سے
ٹرینوں میں اے سی کا ریزرویشن کرا رہے ہیں۔ وہیں بکنگ کاؤنٹر پر بھی کھلے نوٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو
رقوم کی ریفنڈ کے لئے 'ڈیپازٹ سلپ' دیے جانے کی اطلاع ملی ہے، جن کے ذریعے
سے لوگ کچھ دن بعد اپنے باقی پیسے کاؤنٹر سے واپس لے سکیں گے۔